جمالیات

ثانیہ مسکتیا ایک مرتبہ پھر نیویارک فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندہ

Share

پاکستان کی نامور ڈیزائنر ثانیہ مسکتیا ایک مرتبہ پھر نیویارک فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ ڈیزائنر پہلی مرتبہ اپنی کلیکشن کے ساتھ 2018 میں نیویارک فیشن ویک کا حصہ بنیں تھی۔

اس بار وہ نیویارک میں نئے امریکی ڈیزائنرز کے لیے منعقد فیشن شو میں اپنی ریزورٹ 2020 کی کلیکشن کا مظاہرہ کریں گی۔

اس کلیکشن میں انہوں نے نہایت منفرد قسم کے ملبوسات پیش کرنے کا ارادہ کیا ہے جس کے نا صرف ڈیزائنز ایک دوسرے سے الگ ہوں گے بلکہ الگ الگ قسم کے کپڑوں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

فوٹو: انسٹاگرام

جبکہ کلیکشن کی سجاوٹ اور سلائی کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ ‘میں نیویارک کے اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہمارے ملک کا فیشن دنیا کے سامنے لانے کی خواہشمند ہوں، پاکستان کی فیشن انڈسٹری بہت کامیاب ہوچکی ہے اور ہمارے برینڈ کا نام بھی کافی مقبول رہا ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میری ٹیم نے اس کلیکشن پر بےحد محنت کی ہے اور اسے نیویارک جیسے شہر میں نمائش کے لیے پیش کرنے کے حساب سے تیار کیا ہے’۔

واضح رہے کہ نیویارک فیشن ویک کا آغاز 5 فروری سے ہوچکا ہے اور یہ 12 فروری تک جاری رہے گی۔

ثانیہ مسکتیا کے ڈیزائنز کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے
ثانیہ مسکتیا کے ڈیزائنز کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے