ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ پوری دنیا کا سفر

1337586982800_ORIGINALکئی مہم جوؤں نے بحری جہازوں کے ذریعے دنیا کا چکر لگایا تاہم روس کے چار افراد پر مشتمل ایک ٹیم ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پوری دنیا کا سفر مکمل کر کے واپس اپنے وطن پہنچ گئی ہے۔

روس کے چاروں شہریوں کو ہیلی کاپٹروں سے بڑا لگاؤ ہے اس لئے انہوں نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے دنیا کا سفر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹیم کا سفر 45 دن جاری رہا اور انہوں نے 45 ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کیا۔ ان افراد نے راستے میں مختلف مناظر دیکھے ، قطب شمالی میں برف کے تودے ، دریا، حیرت انگیز جانور اور پرندے ، اور ان سب کی ویڈیو بنا لی۔ ان کے پاس تمام ضروری تکنیکی آلات تھے تاہم خوش قسمتی سے ہیلی کاپٹروں میں کوئی خرابی نہیں ہوئی۔ دنیا کے مختلف مقامات پر ان افراد کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *