شہتوت: مزہ اور صحت ساتھ ساتھ

mulberry-blackفطرت کے اجزائے ترکیبی میں ہماری جسمانی صحت کے لیے ایسے عناصر موجود ہیں جن کے بارے میں ہم نے کبھی غور ہی نہیں کیا لیکن یہ ہمیں بڑی بڑی بیماریوں سے بچانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ ایسی ہی ایک عنصر شہتوت بھی ہے۔ شہتوت ایک شیریں پھل ہے جس کا استعمال نہ صرف ہمیں کئی بڑی بیماریوں سے بچا سکتا ہے بلکہ یہ خوش ذائقہ اور آسانی سے دستیاب ہونے والی شے ہے۔شہتوت سے حاصل ہونے والے چند فوائد یہاں درج کیے جا رہے ہیں۔
انہضام کے لیے بہترین: شہتوت میں ایسا فائبر پایا جاتا ہے جو ہمارے نظامِ انہضام کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ شہتوت کا یہ فائبر قبض کشا ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی آنے میں موجود خشکی کو دور کرنے میں معاون ہوتا ہے۔ یہی فائبر ہمارے جسم میں کولیسٹرول کا لیول کم کر کے دل کو صحت مند رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
کینسر سے بچاﺅ: شہتوت میں ایسے اینٹی آکسی ڈینٹس کی بہت زیادہ مقدار موجود ہوتی ہی جو پروسٹیٹ خلیوں کے علاوہ ٹیومر کی نشو و نما میں بھی رکاوٹ پیدا کرتی ہے اور یوں یہ کینسر سے بچاﺅ کا کام بھی سر انجام دیتا ہے۔
اینٹی آکسی ڈینٹس: شہتوت وٹامن سی کے حصول کے لیے بہترین پھل ہے۔ وٹامن سی فطری اینٹی آکسی ڈینٹ ہے۔ جسم میں اس کی موجودگی کی وجہ سے آزاد ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچاﺅ ہو جاتا ہے۔
آنکھوں کے لیے بہتری: شہتوت میں موجود ایک اینٹی آکسی ڈینٹ آنکھوں میں موجود ریٹینا کو روشنی کی نقصان دہ الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
بلڈ شوگر کنٹرول: شہتوت میں ایک ایسا فلیوونائیڈ پایا جاتا ہے جو مریض کے جسم میں شوگر کے اتار چڑھاﺅ کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس میں ایسے کمپاﺅنڈ بھی موجود ہوتے ہیں جو مریض کی شوگر کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *