ریحام خان نے ویب سائٹ پر تعلیمی ادارے کا نام تبدیل کر لیا

Rehaam Khan 2برطانوی اخبار کی جانب سے ڈگری کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر تعلیمی ادارے کا نام ہی تبدیل کر دیا۔ ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ ریحام خان نے نارتھ لنڈسے کالج سے براڈ کاسٹ جرنلزم کی ڈگری کا دعویٰ کیا ہے حالانکہ یہ کالج براڈ کاسٹ جرنلزم کا کوئی کورس کراتا ہی نہیں اور نہ ہی اس کالج میں اس نام کی کوئی خاتون رجسٹرڈ رہی ہے۔
ریحام خان نے ٹویٹر ویب سائٹ پر اپنی ڈگری کے حوالے سے خبر پر ڈیلی میل اور پاکستانی میڈیا سے سخت برہمی کا اظہار کیا تاہم انہوں نے برطانوی اخبار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا کوئی براہ راست جواب نہیں دیا۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اپنے تعلیمی ادارے کا نام تبدیل کر کے گرمز بی انسٹیٹیوٹ کردیا۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ آج کی صبح اس بات کی مثال ہے کہ میں ڈیلی میل کیوں نہیں پڑھتی اور پاکستانی میڈیا کیوں نہیں دیکھتی، پاکستان میں حقیقی ایشوز پر بات کرنے کی کوشش کی جائے تو مخصوص لابی حملہ کر دیتی ہے کچھ افراد کا ایجنڈا ہے جس کو میڈیا اجاگر کر رہا ہے اور بلاوجہ کے ایشوز کو اٹھایا جارہا ہے، ایسے ہتھکنڈے مجھے اپنے مقصد سے دور نہیں کرسکتے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *