زائد المیعاد اور ناقص اشیاء بیچنے پر گورمے بیکری سیل

gourmetپنجاب فوڈ اٹھارٹی نے غالب مارکیٹ گلبرگ میں واقع گورمے بیکری کو سیل کر دیا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اٹھارٹی کی ڈائریکٹرآپریشنز عائشہ ممتاز نے ”گورمے سویٹس اینڈ بیکرز“ پر چھاپہ مار کر ناقص اور زائد المیعاد اشیاءکی فروخت پر بیکری کو سیل کر دیا ۔علاوہ ازیں مذکورہ بیکری میں کیک اور سویٹس پر جعلی لیبل لگانے اور دودھ کی ناقص مصنوعات فروخت کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔خیال رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اشیائے خورونوش کی تیاری اور فروخت کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے۔اس دوران کئی ہوٹلوں اور بیکریوں کو جرمانے اور سیل کیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *