کراچی میں تیز بارش، حادثات میں گیارہ افراد جاں بحق

rainکراچی میں مون سون کی بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔ کراچی کے مختلف علاقوں کورنگی، لانڈھی، بفرزون، نارتھ کراچی، قیوم آباد، اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد، صدر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم ا?باد سمیت دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے ہر طرف جل تھل ہوگیا۔
لانڈھی میں 48.7، فیصل بیس پر 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ اس دوران ہواؤں کی رفتار 25 ناٹ میل تک ہوگئی۔ بارش سے شہر کی متعدد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور راشد منہاس فلائی اوور، نرسری، ناتھا خان، لیاقت آباد، غریب آباد، بھنگوریہ، محمدی کالونی، اولڈ سٹی ایریا، گرومندر سمیت پرانی سبزی منڈی کے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جب کہ کھوڑی گارڈن، ڈینسوہال اور لیاری کی سڑکیں بھی ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔
کراچی میں موسلا دھار بارش کا آغاز ہوتے ہی کے الیکٹرک کا نظام بیٹھنا شروع ہوگیا جس میں 400 فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے نتیجے میں متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے جب کہ شہر میں بارش کے دوران نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث متعدد گاڑیاں بھی پانی میں پھنسی گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شہر میں بارش کے بعد مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، سوک سینٹر، طارق روڈ، صدر اور اطراف کے علاقوں میں بھی بری طرح ٹریفک جام ہوگیا جب کہ حیدری، فائیواسٹار، بلوچ کالونی، نیشنل اسٹیڈیم، غریب آباد پر بدترین ٹریفک جام ہوا اس کے علاوہ شاہراہ فیصل پر ہزاروں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ملیر ہالٹ اور ملیر 15 میں بھی ٹریفک جام کے باعث کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔
شہر میں بارش کے باعث موٹر سائیکلیں سلپ ہونے متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، شیرشاہ اور اورنگی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 3 ناظم آباد اور ملیر میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج بھی تیز ومعتدل بارش کا امکان ہے، میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے بتایا کہ مون سون سسٹم کے تحت شہر میں جمعہ تا پیر وقفہ وقفہ سے تیز ومعتدل بارشیں متوقع ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *