قتل کر دیا جائے گا، اضافی سیکورٹی دی جائے: سابق صدر

Zardariسابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے اٹارنی ابوبکر زرداری کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی۔جس میں وفاقی حکومت ، چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں امان و امان کی صورتحال کافی خراب ہے۔ آئے روز کسی نہ کسی سیاسی رہنما پر دہشت گرد حملہ کر دیتے ہیں۔ سابق صدر ہونے کے باوجود انہیں صرف دو گن مین فراہم کئے گئے ہیں۔ انہیں خطرہ ہے کہ دہشت گرد کسی وقت بھی انہیں نشانہ بنا سکتے ہیں، یہ وہی قوتیں ہیں جنہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا تھا۔ صدر زرداری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں دہشت گردی کے خلاف کئی اقدامات کئے تھے جس کے باعث انہیں اور ان کے خاندان کو دہشت گردوں سے خطرہ ہے۔ انہیں کالے شیشوں والی بلٹ پروف گاڑی اور ذاتی خرچ پر سیکورٹی رکھنے کی اجازت دی جائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *