تلوار نہ لٹکائیں ابھی فیصلہ کر لیں:شاہ محمود قریشی

shah memoodپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اگرایوان سمجھتاہے کہ ہم ممبر نہیں رہے تو تلوار نہ لٹکائیں ابھی فیصلہ کر لیں جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے تحریک کی مخالفت کر دی ہے ۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس دوران شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف نے اجلاس میں کہا تھا کہ ہمیں مثبت انداز میں آگے بڑھناہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہم اب ممبر نہیں رہے تو تلوار نہ لٹکائیں بلکہ ابھی فیصلہ کرلیں ۔
شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اٹھ کر گیلری میں چلے جاتے ہیں اور آپ لوگ فیصلہ کرلیں اگر ڈی سیٹ ہو گئے تو گیلری سے ہی واپس چلے جائیں گے اور اگر نہ ہوئے تو ایوان میں آ کر بیٹھ جائیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *