وزیراعظم نواز شریف کی طرف سےچینی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی

aaaaa

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے سرمائے کا مکمل تحفظ کیا جائے گا جس کی گارنٹی وفاقی حکومت دے گی، کسی منصوبے کوبدامنی کا شکارنہیں ہونے دیا جائے گا، انہوں نے سرمایہ کاروں کوٹیکسوں میں چھوٹ دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کراچی میں ماس ٹرانزٹ سسٹم میں چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کوسراہا، ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار نے جوکام چند ہفتوں میں شروع کرنا چاہتے ہیں وہ آج ہی شروع کرلیں، حکومت 7 دن میں ہرمعاہدے کی منظوری دے دے گی۔

اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف سے بیجنگ میں چائنہ پاورانویسٹمنٹ کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے وفد کوتھرکول، ونڈ پاورسولر پروجیکٹس اوربھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طورپرمنصوبوں کی منظوری دینے کے لیے تیارہیں، وزیراعظم نےاپنے وفد کے ہمراہ دنیا کے دوسرے بڑے زیرزمین میٹروٹرین سسٹم کابھی دورہ کیا۔

دوسری جانب چینی سرمایہ کارکمپنیوں نے نئی حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کا یقین دلایا ہے، چینی سرمایہ کارناصرف کاشغرسےگوادرتک سڑک تعمیر کریں گے بلکہ انہوں نے ریل منصوبے میں سرمایہ کاری کی بھی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ کراچی سے لاہور اور پشاور تک بھی ریل اورسڑک کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *