تحریک انصاف کی اسمبلی رکنیت جمہوریت کے مفاد میں ہے : وزیر اعظم

nawaaazوزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے ملک میں جمہوری ادارے اور جمہوریت مستحکم ہوگی، ماضی کو بھلا کر مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا جس میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، مولانا فضل الرحمٰن سمیت سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماوں نے شرکت کی۔ تحریک انصاف کو دعوت نہ ملنے کے باعث اجلاس ان کا کوئی نمائندہ اجلاس میں شریک نہیں تھا۔

پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ۔ ف) نے تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت منسوخ کرنے کی تحریک پر جلد ووٹنگ کا مطالبہ کیا جبکہ وزیراعظم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کسی کی فتح یا شکست نہیں ہے،تمام جمہوریت پسند قوتوں کے شکرگزار ہیں۔ تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت منسوخ کرنے کے مطالبے پر وزیراعظم نے معاملے کو افہام و تفہیم اور صبر سے حل کرنے پرزور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں سیاسی اور جمہوری ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے، منفی سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *