ملا عمر کی موت کے بعد افغان امن مذاکرات کا دوسرا دورملتوی

Spokesmanافغان طالبان کے امیر ملا محمد عمر کی مو ت کی خبر سامنے آنے کے بعدافغان حکومت اور طالبان کے مابین پاکستان میں ہونے والے مذاکرات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ افغان امن مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ ملتوی کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق افغان امن مذاکرات کا دوسرا راؤنڈملا عمر کی موت کی خبروں کے بعد غیر یقینی صورتحال کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان طالبان قیادت کی بھی درخواست تھی کہ اس راؤنڈ کو ملتوی کردیا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ مذاکرات مخالف قوتیں اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گی۔ صورت حال واضح ہونے کے بعد یہ عمل دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔واضح رہے کہ افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مری میں ہونا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *