یوحنا آباد چرچ دھماکوں کے پانچ دہشت گرد گرفتار

Churchیوحنا آباد چرچ دھماکوں میں ملوث پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے یوحنا آباد چرچ دھماکوں کے ملزمان کو تحویل میں لے لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان ملزمان کے بارے میں شُبہ ہے کہ انہوں نے یوحنا آباد چرچ پر خودکش حملہ کرنے والے شدت پسندوں کی معاونت کی تھی۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اور ڈیٹو نیٹر بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ حساس ادارے نے گرفتار دہشت گردوں کو لاہور پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ یوحنا آباد میں ہونے والے اس خودکش دھماکے میں پندرہ لوگ جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ اس کے بعد شہر میں فساد بھی پھوٹ پڑا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *