رشتے داروں سے بچھڑ جانے والی پاکستانی خاتون انڈیا میں گرفتار

chanda bibiبھارتی میڈیا پر آنے والی رپورٹس کے مطابق جالندھر پولیس نے جالندھر ریلوے اسٹیشن سے 35 سالہ چندا نامی خاتون کو حراست میں لیا ہے جس کے پاس پاسپورٹ اور ٹکٹ نہیں تھا۔ اس خاتون کی تلاشی کے دوران اس کے پاس سے 700 پاکستانی روپے اور کچھ دوائیاں برآمد ہوئی ہیں۔ خاتون نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ کراچی کی رہائشی ہے اور اپنے ماموں کے ہمراہ بھارت میں درگاہ پر حاضری دینے آئی تھی لیکن ماموں سے بچھڑ جانے کی وجہ سے پھنس گئی ہے۔ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی سفری دستاویزات اس کے ماموں کے پاس ہی ہیں۔ جی آر پی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او بلدیو سنگھ رندھاوا نے بتایا ہے کہ خاتون کو مزید تفتیش کے لئے اٹاری ریلوے سٹیشن واپس بھجوا دیا گیا ہے جہاں جی آر پی اٹاری معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق اس خاتون کے ویزے کی مدت ختم ہونے میں ابھی تین دن کا وقت باقی ہے اور اس وقت تک یہ معاملہ حل کر لیا جائے گا۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی حکام سے اس معاملے کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے درخواست کی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *