باپ جیسا بن سکتا ہوں نہ بننا چاہتا ہوں:ابھیشک بچن

abeshekکسی کو بھی فلم کی دنیا میں امیتابھ بچن جیسی شہرت کے حصول کی کوشش نہیں کرنی چاہیے کیونکہ ایسا معجزہ کسی ایک زندگی میں ایک ہی بار ہوا کرتا ہے، یہ کہنا ہے، امیتابھ کے بیٹے اور اداکار ابھیشک بچن کا۔ممبئی سے بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ امیتابھ بچن (بِگ بی) نے اپنے چار عشروں پر پھیلے ہوئے کیریئر میں بے شمار ہِٹ فلمیں دی ہیں، جن میں ’دیوار‘، ’زنجیر‘، ’ڈان‘، ’شعلے‘، ’نمک حلال‘، ابھیمان‘، ’باغبان‘، ’بلیک‘ اور ’پا‘ جیسی یادگار فلمیں بھی شامل ہیں۔ بہتّر سالہ بِگ بی کو فن کی دنیا میں ان کی خدمات کے بدلے میں پدم شری، پدم بھوشن اور پدم وبھوشن جیسے اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔
ابھیشک نے پی ٹی آئی کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے:”مجھے سپر اسٹار کے اس مرتبے کے حصول کی خواہش نہیں ہے، جو میرے والد کے حصے میں آیا ہے ۔کوئی بھی وہاں تک نہیں پہنچ سکتا اور نہ ہی کسی کو پہنچنے کی کوشش کرنی چاہیے، یہ ناقابلِ حصول ہے۔“
ابھیشک کا کہنا تھا:”وہ زندگی میں ایک ہی بار ہوا کرتا ہے اور بس۔ بہتر ہے اس بات کو مان لیا جائے اور آگے بڑھا جائے۔ وہ ایک سورج کی طرح ہیں ... بہتر ہے کہ سورج کے نیچے اپنی ایک چھوٹی سی جگہ بنا لی جائے۔“

abeshek 2امیتابھ بچن، اُن کی بہو ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن، جو کہتے ہیں کہ اپنے اب تک کے پندرہ سالہ کیریئر میں اُنہوں نے اپنی ناکامیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے

امیتابھ بچن اب عنقریب بیجوئے نمبیاڑ کی فلم ’وزیر‘ میں نظر آئیں گے، جس میں وہ فرحان اختر اور ادیتی راوحیدری کے ہمراہ شطرنج کے ایک ایسے ماہر کھلاڑی کے روپ میں نظر آئیں گے، جو مفلوج ہے۔
انتالیس سالہ ابھیشک کے مطابق انہیں اس بات کو دیکھ کر ہمیشہ تحریک ملتی ہے کہ کیسے بزرگ ہو جانے کے باوجود ان کے والد ہمیشہ اپنے لیے نئی راہیں تلاش کرتے رہتے ہیں۔ فلم ’وزیر‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ابھیشک نے کہا:”ابھی مَیں نے یہ فلم نہیں دیکھی، صرف اس کا ٹریلر دیکھا ہے ، جو مجھے بہت اچھا لگا ہے۔ اس عمر میں بھی وہ خود کو ایک نئے روپ میں پیش کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ ہے، ٹیلنٹ۔ انہوں نے ہمیشہ شاندار فلمیں کی ہیں۔“

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *