امیتابھ، سلمان اور اکشے زیادہ معاوضہ پانے والے اداکاروں میں شامل

jamaliatمشہور امریکی جریدے ’’فوربس‘‘ نے دنیا بھر کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فن کاروں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ پہلی بار اس فہرست میں کسی انڈین اداکار نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی ہے۔ امیتابھ بچن، سلمان خان اور اکشے کمارشامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن اور سلمان خان سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں مشترکہ طور پر ساتویں نمبر پر ہیں۔ ان کے علاوہ اکشے کمار اس فہرست میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔ ہالی وڈ کے اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر لگاتار تیسری بار فوربز کی سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے اداکاروں کی فہرست میں اول آئے ہیں۔ آئرن مین کا کردار ادا کرنے والے رابرٹ نے گذشتہ سال آٹھ کروڑ ڈالر کمائے، جس میں ان کی فلم ’اوینجرز: ایج آف الٹرون‘ کا اہم تعاون رہا ہے۔ چین کے سٹار اداکار جیکی چین اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ گذشتہ سال ان کی کمائی پانچ کروڑ ڈالر رہی۔ وین ڈیزل چار کروڑ 70 لاکھ کے ساتھ تیسرے، بریڈلی کوپر چار کروڑ 15 لاکھ کے ساتھ چوتھے، ایڈم سینڈلر چار کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ٹام کروز چار کروڑ امریکی ڈالر کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے۔ اس فہرست میں شاہ رخ خان 18 ویں اور رنبیر کپور 30 ویں نمبر پر ہیں اور ان کی کمائی بالترتیب دو کروڑ 60 لاکھ اور ڈیڑھ کروڑ رہی۔ اس میں 34 سٹارز کا ذکر ہے جنھوں نے مجموعی طور پر جون سنہ 2014 سے جون سنہ 2015 کے درمیان 94 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی کمائی کی ہے۔ خیال رہے کہ فوربز سنہ 1999 سے اس قسم کی فہرست جاری کر رہا ہے، لیکن اس کا کہنا ہے کہ اس بار اس نے امریکی معیار کی بجائے صحیح معنوں میں عالمی پیمانے کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فہرست تیار کی ہے اور یہ فلمی دنیا کی زیادہ درست تصویر کشی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *