’’ایپل میوزک‘‘نے کروڑوں کو دیوانہ بنا لیا

Apple-Music’’ایپل میوزک‘‘ نے موسیقی کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ لانچ ہونے سے لے کر اب تک صرف ایک ماہ میں اس کے گیارہ ملین یعنی ایک کروڑ دس لاکھ ممبر بن چکے ہیں۔ ایپل انٹر نیٹ سروس کے سینئیر وائس پریزیڈنٹ ایڈی کیو کے مطابق ٹرائل پیریڈ سے فائدہ اٹھانے والے دو لاکھ سے زائد صارفین اب تک اس سروس کی قیمت ادا کر کے اسے خرید چکے ہیں۔ ان میں سے اکثریت نے پندرہ ڈالر فی مہینہ کا فیملی پیکج خریداہے جس سے چھ لوگ مستفید ہو چکے ہیں۔ ایپل میوزک کی لانچنگ کے بعد مارکیٹ میں اس سلسلے میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا ٹرائل ورژن لینے والے صارفین اس سروس کے لیے ادائیگی کرنے پر بھی راضی ہوں گے یا نہیں۔ اس سروس کے ٹرائل ورژن میں موجود کچھ خامیوں کی نشاندہی کے بعد امید نہیں کی جا رہی تھی کہ اتنی بڑی تعداد اس سروس کے لیے ادائیگی کرے گی۔ ایپل کے حکام کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں اندازہ ہے کہ نئی سروس کے معاملے میں کچھ صارفین کو مسائل کا سامنا ہے۔ ہم ان کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کوئی بھی نئی سروس جب مارکیٹ میں آتی ہے تو ایسے مسائل پیدا ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔‘‘ میوزک سروس مہیا کرنے والے ایپل کے حریف ادارے Spotifyنے جون میں اعلان کیا تھا کہ ان کے ادائیگی کرنے والے صارفین کی تعداد دو کروڑ سے بڑھ گئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *