رینجرز کی یقین دہانی پر ایم کیو ایم نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

rangersمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے اپنے نوجوان کارکن محمد ہاشم کے " ماورائے عدالت قتل" کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں اپنی شٹر ڈاون پڑتال کی کال واپس لے لی۔ ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ہڑتال کی کال سندھ رینجرز کی جانب سے کارکن کی ہلاکت کی تحقیقات کی یقین دہانی کے بعد واپس لی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے محمد ہاشم کے قتل کی تحقیقات اور قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک ہنگامی اجلاس میں ہڑتال کے فیصلے پر غور کیا اور یقین دہانی کو خوش آئند قرار دیا گیا.
متحدہ کے قائد الطاف حسین نے بھی ہڑتال کا فیصلہ واپس لینے سے متعلق رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی، ان کا کہنا تھا کہ "محمد ہاشم کا خون رائیگاں نہیں جائے گا"۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *