پیٹنٹ کا تنازع، سام سنگ کی مصنوعات پر پابندی کا امکان

apple-vs-samsungموبائل فون اور کمپیوٹر مصنوعات بنانے والی کمپنیوں سام سنگ اور ایپل کے درمیان پیٹنٹ کے مسئلے پر تنازعے کی وجہ سے امریکہ میں سام سنگ کی بعض مصنوعات پر پابندی لگ سکتی ہے۔

ایپل نے اگست کے اوائل میں امریکہ کے بین الاقوامی تجارتی کمیشن میں سام سنگ کے خلاف مقدمہ جیت لیا تھا۔

اس مقدمے میں سام سنگ کو ایپل کی موبائل ٹیکنالوجی کے دو پیٹنٹس کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تھا۔

اس کیس میں سام سنگ کی بعض مصنوعات کی امریکہ میں فروخت پر پابندی عائد کرنے کو کہا گیا تھا لیکن ایک اپیل کی وجہ سے اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

اس تنازعے کی نگرانی کرنے والے ایک امریکی اہلکار نے سام سنگ کی اپیل مسترد کر دیا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ امریکہ میں سام سنگ کی بعض مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے گی۔

امریکہ کے تجارتی نمائندے مائیکل فرومین نے کہا کہ ’پالیسی معاملات بشمول صارفین پر اثر اور کمپنیوں کے درمیان مارکیٹ میں مقابلے پر غور کرنے، ایجنسیوں سے مشاورت اور ان امور میں دلچسپی رکھنے والے پارٹیوں سے معلومات لینے کے بعد میں نے تجارتی کمیشن کے فیصلے کو حتمی قرار دیا ہے۔‘
ایپل اور سام سنگ کے درمیان سمارٹ فون اور ٹیبلٹ کی ٹچ سکرین پر انگلیوں کی نشاندہی اور آڈیو جیک کے کام کرنے کے طریقۂ کار پر پیٹنٹ کا تنازع ہے۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ امریکہ میں سام سنگ کی کون سی مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *