پرسکون نیند پانے کی8آسان ترین ترکیبیں

sleep1آج کے تیز ترین اور مصروف عہد میں اکثر لوگ نیند کی کمی کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔ دن بھر پیشہ وارانہ مصروفیات کی تھکن کے باوجو د ایک بھرپور نیند کے لئے لوگوں کا عموماً نیند کی گولیوں اورخواب آور ڈیوائسز پر انحصار ہوتا ہے۔ صرف امریکا میں سال 2013میں ساڑھے 32بلین ڈالرز بہتر نیند کے حصول کے لئے خرچ کئے گئے ۔ اس سے بخوبی انداز لگایا جا سکتا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد صحیح معنوں میں آرام دہ نیند سے محروم ہے۔ یہاں ایسی تراکیب دی جارہی ہیں جو آپ کو ایک بہتر اور نسبتاً پر سکون نیند سلا سکتی ہیں۔

4,7,8تکنیک

یہ ترکیب ہارورڈ کے تربیت یافتہ ڈاکٹر اینڈریو ویل کی بیان کردہ ہے۔ترکیب کے مطابق آپ اپنے سامنے اوپر کے دانتوں کی جڑوں سے لگے عضلات پر اپنی زبان لگائیں اور پورا سانس باہر کو چھوڑ دیں۔ اور پھر اس طرح سانسیں لیں۔
چار سیکنڈ تک ناک کے راستے سانس لیں
پھر سات سیکنڈ تک سانس روک لیجیے
478پھر آٹھ تک گنتی گنتے ہوئے باہر کی طرف سانس لیں ۔ اس دوران آپ’ وُوووش‘ کی آواز سے مدد لے سکتے ہیں۔
یہ عمل کم از کم تین مرتبہ دہرائیے۔
مسلسل گنتی کا عمل بھی دماغ کو باقی فکروں سے آزاد کر ے گا اورآپ سو جائیں گے۔

گرمائش پہنچانے آلات بند کر کے گرم پانی والی بوتل استعمال کریں

اکثر آدھی رات کو آپ کی آنکھ کھل جاتی ہے اور آپ سردی محسوس کرتے ہیں۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ جسم جب سو جاتا ہے تو اس کے اند ر ہونے والے تعاملات بھی رُک جاتے ہیں ۔اس طرح جسم کو خود کار نظام کے تحت گرمائش نہیں مل پاتی۔ اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ ربڑ کی بوتل میں گرم پانی ڈال کر پاوں کے ساتھ لگا لیا جائے ۔ اس طرح پاوں کے راستے سارے جسم کو حرارت مل سکے گی اور آپ کی پرسکون نیند میں خلل نہیں آئے گا ۔ یہ ترکیب عام طور پر سردی کے ایام میں مفید ہو تی ہے۔

اپنے ارد گرد تمام الیکٹرانک آلات بند کر دیں

بجلی یا اس سے متعلق آلات ہماری نیند کو متاثر کرتے ہیں۔ اچھی نیند کے لئے ضروری ہے موبائل فون، لائٹس، لیپ ٹاپ اور اس قسم کی تمام چیزوں کو خود سے دور رکھا جائے۔ مصنوعی روشنی کے اسباب ہمیں جگائے رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دوسرے ان اوقات میں

EHC7MP

اچانک موصول ہونے والا کوئی ایس ایم ایس یا ای میل آپ کے لئے پریشانی کا سبب بن جاتا ہے اور آپ کا دماغ مکمل طور پر الجھ کر رہ جاتا ہے۔

یوگی کی طرح سونا سیکھئے

یوگا میں ایک مشق ’نِدرا‘ ہے ۔ اس میں یوگی شعوری طور پر خود کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتا ہے کہ اس کا جسم سکون کی بہترین حالت میں ہے۔ اس مقصد کے لئے آپ مکمل طور پر پرسکون انداز میں لیٹ جائیں۔ اور اپنے ایک ایک جسم کے حصے کے بارے میں سوچیں کہ یہ سکون کی دنیا میں داخل ہو رہا ہے۔ اس مقصد کے لئے ارتکاز ذہنی بہت اہم ہے۔ آپ روزانہ اس کی کم از کم چالیس سیکنڈ تک مشق کریں تو پرسکون نیند کا ہدف پورا ہو جائے گا۔

AWRWE5

ننجا یوگی کی طرح سونے کی کوشش کریں

یہ اوپر بیان کی گئی ترکیب سے ذرا سی الگ ہے۔ اس میں آپ بالکل سیدھے سوتے ہیں اور ایک بار اپنے جسم کے تما م پٹھوں کو اکڑاتے ہیں، پھر آرام سے انہیں مکمل طور پر ڈھیلا چھوڑ دیتے ہیں۔اس دوران اپنے پٹھوں کو بالکل حرکت نہ دیں اور ذہن میں یہ خیال مرتکز رکھیں کے آپ سو چکے ہیں۔ یہ آسان اور قابل عمل ترکیب ہے۔

تکیہ استعمال کیجیے

یہ بھی اچھی نیند لانے کے لئے اہم ترکیب ہے ۔اگر آپ سیدھے لیٹے ہیں تو اپنی ٹانگوں کے نیچے تکیہ رکھ دیجئے ۔اس طرح آپ کی کمر اپنے pillowقدرتی انداز میں رہنے کی وجہ سے بستر پر سکون محسوس کرے گی۔ اگر آپ ایک پہلو پر سو رہے ہیں تو تکیہ اپنی ٹانگوں کے درمیان ڈال دیجئے ۔اس طر ح اوپر کی ٹانگ کسی تکلیف وہ انداز کی بجائے قدرتی حالت میں رکھی رہے گی۔ بہت سے لو گ اس طریقے پر عمل کرتے ہیں اور اچھی نیند سوتے ہیں۔
بعض اعضاءکو دبائیے
یہ چائنیز طریقہ ہے۔ سونے سے قبل اپنی ناک کے بالائی اطراف پر نرمی سے مساج کیجیے اور جسم کے ایسے حصوں کی مالش کیجئے جن کے بارے میں آپ کو لگتا ہے کہ انہیں چھونے سے نیند آتی ہے۔ اپنے بھوووں پر انگلیوں سے مساج کریں ۔ اس کے علاوہ پاوں کے ٹخنوں کو ملنا بھی اچھی نیند لانے کا سبب بنتا ہے۔

جاگنے کی کوشش کیجئے

یہ ترکیب بظاہر مضحکہ خیز لگتی ہے مگر تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ اگر آپ جاگنے کی شعوری کوشش کریں گے تو خود بخود آپ کو نیند آ لے گی ۔ یہی وجہ ہے بہت سے طالبعلم کلاسوں کے دوران سونے لگتے ہیں اور کام کرنے والے لوگ دفتروں میں اونگتے پائے جاتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *