ممبئی: بالی ووڈ کے 65 ویں فلم فیئر ایوارڈ کا میلہ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’گلی بوائے‘ نے 10 ایوارڈ کے ساتھ لوٹ لیا۔
بالی ووڈ کے معتبر ایوارڈز میں سے ایک فلم فیئر ایوارڈ کا میلہ گزشتہ روز سجایا گیا جس میں بالی ووڈ سے وابستہ تمام فلمی ستاروں نے شرکت کرکے محفل میں سماں باندھ دیا۔
ایوارڈ تقریب میں بالی ووڈ کے نامور فنکاروں نے پرفارمنس کے ذریعے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔ اس موقع پر فلم انڈسٹری سے وابستہ مختلف شخصیات کو بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ دیے گئے، پوری تقریب میں فلم ’گلی بوائے‘ چھائی رہی اور 10 ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔
زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم نے بہترین فلم، ہدایت کار،اداکار، اداکارہ، معاون اداکار، معاون اداکارہ، میوزک، اشعار، مکالمے اور اسکرین پلے کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
بہترین اداکار کا ایوارڈ رنویر سنگھ نے فلم گلی بوائے میں بہترین اداکاری کی وجہ سے حاصل کیا۔
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ عالیہ بھٹ کے حصے میں فلم گلم بوائے کی وجہ سے آیا۔
بہترین فلم کا ایوارڈ ’گلی بوائے‘ کو دیا گیا۔
فلم گلی بوائے کی ہدایت کارہ زویا اختر نے بہترین ہدایت کاری کا اعزاز پایا۔
بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ بھی فلم گلی بوائے میں اداکاری کرنے والے سدھارت چترویدی نے جیتا۔
فلی گلی بوائے میں ہی اداکاری کرنے والی امروتا سبھاش نے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
دریں اثںا بہترین میوزک البم، اشعار ، مکالمے اور اسکرین پلے کا ایوارڈ بھی اسی فلم نے اپنے نام کیا۔