بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سافٹ وئیر انجنیئر بننا چاہتے تھے

jamaliatبالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور گوگل کے انڈین نژادنئے سی ای او سندر پیچائی کے مابین ہونے والی ملاقات نے شاہ رخ خان کی زندگی کے ایک ایسے پہلو کو اجاگر کیا جو عموماً لوگوں کی نظر میں نہیں آتا۔ گزشتہ سال شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’’ہیپی نیو ائیر‘‘ کی پروموشن کے لیے امریکہ کا دورہ کیا تو اس دوران انہوں نے گوگل کے دفاتر کا بھی دورہ کیا۔ یہاں انہوں نے گوگل پلیکس کے لیے پیچائی کے ساتھ ہلکی پھلکی گفتگو بھی کی۔ اس گفتگو کے دوران شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی اداکار نہیں بننا چاہتے تھے بلکہ وہ سافٹ وئیر انجنئیر بننے میں دل چسپی رکھتے تھے۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے الیکٹرونکس کے مضمون میں اٹھانوے نمبر حاصل کیے تھے۔ شاید یہ پیچائی کی صحبت تھی کہ شاہ رخ خان نے اس موقع پر اپنی اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انڈین فلمیں بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا زیادہ استعمال کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں ایسی فلموں میں کام کرنا پسند ہے جن میں وژول ایفیکٹس زیادہ ہوتے ہیں۔ اس ملاقات میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون، ابھیشک بچن، بومن ایرانی اور فلم کی ہدایت کارہ فرح خان بھی موجود تھیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *