متحدہ استعفوں کے معاملے پروزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس جاری

nawazمتحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے استعفوں کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس جاری ہے-نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال اور وزیر مملکت زاہد حامد بھی اجلاس میں جاری ہے جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے استعفوں کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال جائے گا۔ دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو منانے کے لئے مولانا فضل الرحمان کو ذمہ داری سونپ دی ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم نے گزشتہ قومی اسمبلی، سینیٹ سمیت اور سندھ اسمبلی سے استعفے دے دیئے تھے، جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرلیا ہے تاہم حکومت نے فوری طور پر ایم کیوایم کے ارکان کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *