ایم کیوایم،فضل الرحمٰن مذاکرات کا پہلا دور ختم

mqmایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف)کے سربرا ہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان استعفوں کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق مذاکرات کے اختتام پر ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
متحدہ رہنما رشیدگوڈیل پر حملہ مذاکرات ناکام بنانے کی سازش ہو سکتی ہے،مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا ہے کہ پارلیمان میں رہ کر کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان ثالث کے طور پر نائن زیرو آئے ان کی ثالثی مان لی ہے ، مولانا پر اعتماد ہے لہذا مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے ۔
مولانافضل الرحمان متحدہ قومی موومنٹ کے استعفوں کے حوالے سے مذاکرات کیلئے نائن زیر پہنچے تو ایم کیوایم کی جانب سے مولانافضل الرحمان کا شاندار استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاںنچھاور کی گئیں ،روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمان کاکہناتھا کہ وہ کراچی بہت امید لے کر آئے ہیں کہ تمام معاملات حل ہو جائیں گے ،الطاف حسین سے بات چیت ہوئی وہ کراچی آپریشن کے خلاف نہیں کیونکہ کراچی میں امن کیلئے آپریشن بہت ضروری ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ فضل الرحمان اور ایم کیوایم کے درمیان لندن میں موجود قیادت کے درمیان مذاکرات ہوچکے جبکہ رسمی کارروائی باقی رہ گئی تھی ۔نائن زیرو پر ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار ،وسیم اختر ،عباس رضوی، امین الحق اور دیگر اراکین جنہوں نے اسمبلیوں سے استعفے دیئے ہیں موجود تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *