سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سیاسی جماعت کے لئے نام تجویز

iftekhar choudryسابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کیلئے مختلف سیاسی شخصیات سے رابطے شروع کردیئے ہیں جن میں معروف وکلاء اور سابق ججزشامل ہیں جنہیں اہم عہدے ملنے کا امکان ہے۔دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ سابق چیف جسٹس کو ان کے دوستوں اور خیرخواہوں نے 100سے زائد نام ارسال کئے ہیں اور اصرار کیا ہے کہ وہ ان کے نام پر ہی اپنی سیاسی جماعت کا نام رکھیں۔ان میں جسٹس پارٹی،عوامی پارٹی پاکستان،ساؤنڈ آف پیپلز اور دیگر نام شامل ہیں۔

سابق چیف جسٹس نئی سیاسی جماعت کے قیام کیلئے جلد ملک بھر کا دورہ کریں گے جبکہ ملکی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کا پروگرام ترتیب دیا جاچکا ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف پارٹیوں کے کے کئی اہم رہنماء جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری سے رابطے میں ہیں اور ان کی نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب بعض قریبی دوستوں نے جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کونئی پارٹی بنانے سے گریزاور کسی موجودہ پارٹی میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ہے اور اس پر بھی وہ سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جسٹس افتخار چوہدری کے نئی پارٹی بنانے کی صورت میں ایک سیاسی جماعت میں زیرعتاب ایک سابق سینئر جج بھی ان کے قریب آسکتے ہیں اور انہیں بھی اہم حیثیت حاصل ہو سکتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *