’’تمہاری بانہوں میں آخری سانس لینا چاہتا ہوں‘‘

Celine-Dion’’مائی ہارٹ وِل گو آن ‘‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی کینیڈین گلوکارہ سیلائین ڈیون کے 73سالہ شوہر رینے اینجلیل گلے کے کینسر کا شکار ہیں۔ رینے کی خواہش ہے کہ انتقال کے وقت اسے اپنی اہلیہ کا ساتھ میسر ہو۔ گلوکارہ سیلائین ڈیون نے ایک ٹی وی شو میں اپنی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب میں نے اپنے شوہرسے پوچھا کہ آپ بیماری کے باعث خوف زدہ ہیں میں یہ جانتی ہوں ۔ آپ مجھ سے اس بارے میں کھل کر بات کیجئے۔رینے نے جواب دیا’’میں تمہاری بانہوں میں آخری سانسیں لینا چاہتا ہوں‘‘۔میں نے جواب دیا’’ٹھیک ہے ایسا ہی ہو گا‘‘۔
سیلائن نے امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’’یہ مت بھولیے کہ رینے میری ساری زندگی میں بینڈ لیڈر رہے ہیں۔ جب میں دن بھر مصروفیت کی وجہ سے انہیں مل نہیں پاتی تو انہیں رنج تو ہوتا ہے۔ اس سب کے باوجود وہ چاہتے ہیں کہ میں اپنے شوز،اپنے انٹر ویوز کرتی رہا کروں‘‘۔
سیلائن کا کہنا تھا کہ ’’میں لوگوں کے لئے گانا پسند کرتی ہوں مگر میری اپنی بھی کچھ ترجیحات ہیں۔میری پریشانیاں یقیناًتوڑ کر رکھ دینے والی ہیں مگر میں شوہر کو مطمئن رکھنا چاہتی ہوں۔ میں انہیں یہ باور کرانا چاہتی ہوں کہ سب اچھا ہے ۔ میں بچوں کا اچھی نگہداشت کروںsinger 4 گی اور میرے شوہر کسی اور جہاں سے ہمیں دیکھ سکیں گے‘‘
اے بی سی نیوز کو انٹرویوز دیتے ہوئے سیلائن نے بتایا کہ کیسے وہ اپنے شوہر کوایک ٹیوب کے ذریعے کھانا کھلاتی ہیں۔ سیلائن کا شوہر رینے علاج کی وجہ سے خود معمول کے مطابق کھانا کھانے سے معذور ہے ۔سیلائن کا کہنا ہے کہ ’’وہ خود نہیں کھا سکتے اس لئے میں انہیں دن میں تین مرتبہ ٹیوب کے ذریعے کھانا کھلاتی ہوں۔‘‘خیال رہے کہ 14سال کے باہمی تعارف کے بعد یہ جوڑا1994میں شادی کے بندھن سے جڑا تھا۔ سیلائن نے انٹرویو کے دوران جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ’’ ہم ہر دن ایک نئی زندگی جیتے ہیں‘‘۔سیلائن 1999سے اپنے شوہر کی دیکھ بھال کر رہی ہے ،جب سے اس کی بیماری کی تشخص ہوئی ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *