این اے154:الیکشن ٹربیونل نے انتخابی نتیجہ کالعدم قرار دے دیا

naالیکشن کمیشن کے ٹریبونل نے این اے 154 بھی فیصلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جہانگیر ترین کے حق میں دے دیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صدیق بلوچ کے خلاف فیصلہ سنایا ہے۔

الیکشن ٹربیونل حلقہ این اے-154میں مبینہ الیکشن دھاندلی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی درخواست پر آج فیصلہ سنایا گیا ہےالیکشن ٹربیونل نے دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد 20 اگست کو پٹیشن پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔الیکشن کمیشن نے2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں جہانگیر ترین کے حریف آزاد امید وار محمد صدیق خان بلوچ کو کامیاب قرار دیا تھا۔ترین نے اپنی پٹیشن میں بلوچ پر جعلی ڈگری اور پولنگ کے دوران دھاندلی کا الزام لگایا تھا ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *