ایم کیوایم پنجاب بھر سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی، الطاف حسین

Altafمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پنجاب بھرسے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور اندازسے حصہ لے گی،ہر ضلع اور تعلقہ سے حق پرست امیدوار نامزدکرے گی ، کارکن جسمانی اور ذہنی طور پر تیار ہوجائیں، پاکستان کے ذمہ داران اور کارکنوں کے اجتماعات سے بیک وقت ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ صوبہ پنجاب کی سیاست پر نام نہاد پیروں ، جاگیرداروں ، وڈیروں اورسرمایہ داروں کا تسلط ہے جو غریب مزارعین کو اپنا غلام سمجھتے ہیں اور ان پر ظلم کرتے ہیں لہٰذا ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران اور کارکن اقتدارکے حصول کیلئے سیاست نہ کریں بلکہ ایم کیوایم کے حق پرستانہ پیغام اور حقیقت وعملیت پسندی کے فلسفہ کو پھیلانے ، ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام ،موروثی سیاست، قرضے لیکر معاف کرانے اور قومی دولت لوٹنے والو سے نجات حاصل کرنے کیلئے عملی جدوجہد کریں۔ الطاف حسین نے کہاکہ عوام پہلے ہی غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہیں انہیں چاہئے کہ وہ سسک سسک کر مرنے کے بجائے اپنے حقوق کی جدوجہد کا آغاز کریں ملک کو لٹیروں سے نجات دلایں، یہ روشن حقیقت ہے کہ پنجاب کے چند علاقوں میں خوشحالی ہے جبکہ دیگر حصوں خصوصاً جنوبی پنجاب کے عوام تعلیم ، صحت، روزگار، پانی اوربجلی جیسی بنیادی سہولیتوں تک سے محروم ہیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ میں اہالیان پنجاب کو ایک مرتبہ پھر دعوت دیتاہوں کہ وہ غریب ومتوسط طبقہ کی اصل نمائندہ وترجمان جماعت ،متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہوں کیونکہ صرف ایم کیوایم ہی وہ جماعت ہے جو پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک فلاحی ریاست بناسکتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *