ایف بی آر نے بینکوں سے رقم نکلوانے والوں کاریکارڈ طلب کر لیا

FBR-logoفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو ماہ کے دوران بینک سے پیسے نکلوانے کا ریکارڈ 15 ستمبر تک ارسال کر دیں۔ بیورو کے مطابق تمام بینکوں سے دو ماہ کے دوران 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے کا مکمل ریکارڈ 15 ستمبر تک طلب کر لیا ہے۔ بینکوں کی جانب سے رقم نکلوانے والے کا نام، شناختی کارڈ نمبر اور ٹرانزیکشن کی تعداد بھی ساتھ ارسال کی جانی چاہئے۔ اس ریکارڈ سے ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *