کراچی :اسکول میں 16 سالہ لڑکے نے لڑکی کو مار کر خود کشی کرلی

gunپٹیل پاڑہ میں واقع نجی اسکول میں زیر تعلیم لڑکے نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ کے ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم 16 سالہ لڑکے نے اسمبلی کے دوران اپنے ساتھ زیر تعلیم لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بعد اسی پستول سے خود کو بھی گولی مارلی۔ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے، پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد ان کی لاشیں والدین کے سپرد کردی گئیں۔

ایس پی جمشید ٹاؤن پولیس اسٹیشن اخترفاروق کا کہنا ہے کہ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول اور اس کی گولیوں کے 2 خول بھی ملے ہیں، مقتولین کی شناخت نفروز اور صباء کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں دسویں جماعت کے طالب علم تھے اور ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

letter

خودکشی سے قبل لڑکی کی جانب سے لکھا جانے والا مبینہ خط

letter2

خودکشی سے قبل لڑکے کی جانب سے لکھا جانے والا مبینہ خط

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *