جمالیات

عامر خان اور فریال مخدوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

Share

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔

عامر اور فریال نے اعلان کیا کہ ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے محمد زاویار خان رکھا ہے۔

اس سے قبل فریال مخدوم کئی مرتبہ حمل کے دوران اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کرچکی ہیں۔تحریر جاری ہے‎

عامر خان اور ان کی اہلیہ نے گزشتہ سال نہایت منفرد انداز کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنے تیسرے بچے کے جنس کا بھی اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی، جس کے بعد 2014 میں ان کی پہلی بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی۔

ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش 24 اپریل 2018 کو ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے علینا خان رکھا۔

فریال مخدوم ماڈلنگ کے شعبہ سے وابستہ رہی ہیں، عامر اور فریال کے درمیان ہوئے کئی تنازعات بھی ماضی میں سامنے آئے جبکہ فریال مخدوم اپنے خاوند کے اہل خانہ پر تشدد کا الزام بھی لگا چکی ہیں۔

2017 میں عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا تھا جس کے بعد ان دونوں نے علیحدہ ہونے کا اعلان بھی کیا، البتہ اس اعلان کے چند روز بعد فریال نے اپنے ماں بننے کی خبر کا اعلان کیا جس کے بعد دونوں کے درمیان صلح ہوگئی۔

فوٹو: انسٹاگرام