بھارت:تباہ کن سیلاب کے باعث 77 افراد ہلاک، 8 لاکھ افراد بے گھر

india floodبھارتی ریاست آسام میں سیلاب کے نتیجے میں 77 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں دیہات شدید نقصان کی لپیٹ میں آگئے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ریاست آسام کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے اعلان کیا کہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں تقریباً 8 لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور تقریباً 50 ہزار افراد کو خیموں میں پناہ دی گئی، ریاست آسام میں دریاؤں میں طغیانی آنے سے 1600 دیہات کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جب کہ شدید بارشوں کے باعث متعدد سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ریاست آسام کے اسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *