کراچی آپریشن کے دوران دو مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار

rangersرینجرز نے کراچی میں جاری آپریشن کے دوران ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے۔رینجرز ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رینجرز نے گزشتہ شب گلشن معمار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا جو ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔بیان کے مطابق یہ دونوں افراد جن کے نام مرزا ذیشان بیگ عرف شانی اور تنویر احمد عرف بابوا بہاری ہیں، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ ذیشان بیگ رینجرز کے اہلکاروں سمیت ٹارگٹ کلنگ کے 12 واقعات میں ملوث تھا۔اسی طرح تنویر احمد بھتہ خوری، ہڑتالوں کے دوران جلاﺅ گھیراﺅ سمیت ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات مین ملوث ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ رینجرز نے ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جس نے انہیں 90 روز کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *