امریکی پولیس نے کھلونا پستول رکھنے والے 13 سالہ لڑکے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

Andy Lopez was shot dead by a Santa Rosa police officerامریکی ریاست کیلی فورنیا میں پولیس نے کھلونا پستول رکھنے والے 13 سالہ لڑکے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس نے پولیس پر گن تانی تھی جس کی وجہ سے اس پر فائرنگ کی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلی فورنیا کے شمالی علاقے سانتا روزہ میں پیش آیا جہاں اینڈی لوپز کروز نامی 13 سالہ لڑکا کھلونا بندوق لے کر اپنے دوست کے گھر جارہا تھا کہ پولیس نے اسے جرائم پیشہ سمجھ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس کی فائرنگ سے لڑکے کی ہلاکت کے خلاف اہل خانہ نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا، لڑکے والد روڈریگو لوپز کا کہنا ہےکہ ان کا کمسن بیٹا اسکول کا طالب علم اور کھیلوں کا شوقین تھا پولیس نے اسے بے دردی سے مار کر زیادتی کی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکا اپنے گھر کے پاس اسلحہ لے کر گھوم رہا تھا۔ اس دوران گشت پر موجود ایک ڈیوٹی آفیسر نے لڑکے کو اسلحہ پھینکے کا کہا لیکن وہ اسلحہ پھینکنے کے بجائے آفیسر کی جانب بڑھا اور بندوق تان دی جس پر فائرنگ کی گئی۔ کیلی فورنیا کے علاقے سانتا روزہ میں یہ واقعہ ایسے وقت پیش جب ایک روز قبل ہی مغربی ریاست نیواڈا میں 12 سالہ طالب علم نے فائرنگ کرکے اپنے استاد کو قتل کردیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *