دہشتگردی کے خاتمے کے لیے علماء تعاون کریں: نواز شریف

Interior Minister Ch. Nisar Ali Khan chairing a meeting of Ittehad Tanzeem-ul-Madaris at Prime Minister's House Islamabad on  September 07, 2015

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کے معاملات پر غور کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور تنظیمات اتحاد المدارس کے وفد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو جرائم اور دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے علماء تعاون کریں۔ نواز شریف نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب میں امید سے بھی زیادہ کامیابی مل رہی ہے۔ ہماری بہادر افواج نے دہشتگردوں کی کمرتوڑ دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس حوالے سے حکومت اور مدارس کے مابین ایک کوارڈی نیشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے چوہدری نثار علی خان کو اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *