بھارتی ریاست میں دھماکے سے 104 افرادجاں بحق

بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کی عمارت میں دھماکے سے 104 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی نجی ٹی وی کیرپورٹ کے مطابق دو منزلہ عمارت منہدم ہونے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 80 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں۔

 بھارتی اخبارٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے سب ڈویژنل آفیسر اے آر خان کا کہنا ہے کہ دھماکا صبح 8:30 پر ہوا، جس دکان میں میں دھماکا ہوا اس کے مالک کو دھماکا خیز مواد رکھنے کی اجازت تھی۔

عمارت میں قائم دکان میں آتش گیر مادہ رکھا ہوا تھا، جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکا جس دکان میں ہوا اس عمارت میں تین منزلہ ریسٹورنٹ بھی قائم تھا۔ہوٹل کی عمارت میں دھماکا صبح سویرے ہوا، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے ہوٹل کی چھت گر گئی جبکہ اس میں 80 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔قبل ازیں کہا جا رہا تھا کہ دھماکا ہوٹل میں رکھے گیس سیلنڈر پھٹنے سے ہوا۔متاثرہ مقام پر ریسکیو اہلکار ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے فوری طور پر پہنچے۔

مدھیا پردیش کے وزیر اعلیٰ سیو راج سنگھ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔شیو راج سنگھ نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے جبکہ زخمی ہونےو الوں کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *