محمد عامر کا ایکشن پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم سے بہت بہتر ہے:آئن پونٹ

amir khanسابق انگلش کرکٹر اور فاسٹ باؤلنگ مکینکس کے ماہر آئن پونٹ نے محمد عامر کو دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز میں سے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ایکشن عظیم پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم سے کافی بہتر ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ عامر کا ایکشن بہت شاندار اور مضبوط ہے جو گیند ریلیز کرتے ہوئے مستقل مزاجی میں ان کیلئے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے پاک پیشن کیلئے اپنے بلاگ میں کہا کہ ہم سب ایسے باؤلرز کی تلاش میں رہتے ہیں جو ایسا کر سکتے ہوں کیونکہ اس سے انجریز کا خطرہ کم ہونے کے ساتھ ساتھ صحیح اور تیز باؤلنگ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

عامر کی اسپیڈ 87 میل فی گھنٹہ ہے جو بلے بازوں کیلئے مسائل پیدا کرنے کیلئے کافی ہے اور وہ اس رفتار میں مزید اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔ایسیکس کی نمائندگی کرنے والے اور اپنی جاندار تھرو کیلئے مشہور پونٹ نے کہا کہ عامر بہت خوش قسمت ہیں کہ گیند کراتے ہوئے کلائی کی شاندار پوزیشن بہت اچھی ہوتی ہے۔سا

سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ عامر ابھی صرف 23 سال کے ہیں اور ابھی ان کے کیریئر کے بہترین سال ان کے سامنے ہیں لیکن حقیقتاً ان کی کلائی کی پوزیشن انہیں ایک شاندار باؤلرز بناتی ہے جس کی بدولت وہ تیز رفتاری کے ساتھ گیند کو سوئنگ کر سکتے ہیں۔انہوںے کہاکہ عامر کا واضح طور پر وسیم اکرم سے موازنہ کیا جائے گا اور آگے چل کر کسی موقع پر یہ ناگزیر ہو گا کہ وسیم عامر کی رہنمائی کریں۔

پونٹ کے مطابق عامر میں تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں کہ وہ وسیم جیسے شاندار باؤلر بن سکیں کیونکہ ان کا باؤلنگ ایکشن وسیم اکرم سے کافی بہتر ہے، بحیثیت فاسٹ سوئنگ باؤلر کے ان کی تکنیک کافی بہتر ہے، عامر کو اگر کوئی چیز روک سکتی ہے تو وہ خود ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *