پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے پر وزیراعظم برہم

nawazپرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے پر وزیراعظم نواز شریف برہم ہوگئے، کہا کہ ملک میں معیار تعلیم کا پہلے ہی برا حال ہے، اوپر سے عوام پر فیسوں کا بوجھ بڑھایا جارہا ہے، یہ کیا ہورہاہے، وزارت تعلیم اور کیڈ نے اب تک نوٹس کیوں نہیں لیا۔انہوں نے پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے پر احتجاج کرتے والدین کی صدائیں وزیراعظم ہاوس تک پہنچ گئیں اور نواز شریف کے بھی کان کھڑے ہوگئے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت تعلیم اور کیڈ کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نواز شریف نے پرائیویٹ سکولوں میں فیسوں کے اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ ملک میں تعلیم کا معیار پہلے ہی خراب ہے اوپر سے عوام پر فیسوں کا بوجھ ڈالا جارہاہے ، یہ ہو کیا رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر بھی برہمی کا اظہار کیا کہ اس معاملے پر ابھی تک وزارت تعلیم اور کیڈ نے کارروائی کیوں نہیں کی۔ نواز شریف نے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کوبھی فوری طور پر بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *