پاکستان، افغانستان اور برطانیہ کے سربراہانِ مملکت کی ملاقات

trheeپاکستان، افغانستان اور برطانیہ کے سربراہانِ مملکت کے درمیان منگل کو ملاقات ہوئی ہے جس میں فریقین نے قیام امن کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستانی وزیرِ اعظم نواز شریف اور افغان صدر حامد کرزئی نے لندن کی ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ میں برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کمیرون سے ملاقات کی ہے۔

پاکستانی وزیرِ اعظم کے عہدہ سنبھالنے کے بعد تینوں ممالک کے سربراہان کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

تینوں سربراہان نے ملاقات میں خطے میں استحکام، امن اور خوشخالی کے لیے پاکستان اور افغانستان کے باہمی مفادات کے حوالے سے بات کی۔

انہوں نے ملاقات میں معاشی تعاون اور افغانستان کی زیرِ قیادت امن مذاکرات پر بھی بات کی اور اس حوالے سے فریقین نے اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تینوں سربراہانِ مملکت کے درمیان یہ ملاقات ’اسلامی اقتصادی فورم ‘ کے اجلاس کے بعد ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے اس اجلاس کو برطانیہ کے لیے اسلامی دنیا کے ساتھ تجارت اور تعلقات میں بہتری کے لیے بہترین موقع قرار دیا۔

اس سے پہلے ڈیوڈ کیمرون نے افغانستان کے صدر حامدکرزئی اور پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کا سہ فریقی مذاکرات کے لیے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں خیر مقدم کیا۔

برطانیہ جانے سے قبل پاکستانی وزیراعظم نواز شریف امریکہ کے دورے پر تھے اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے نواز شریف کہ دورۂ امریکہ کو ناکام قرار دیا اور کہا کہ اس سے وابستہ توقعات پوری نہیں ہو سکیں ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *