سنی لیون کی نئی ’ورک آوٹ ویڈیو‘ ریلیز ہو گئی

sunny leonسابق پورن اسٹار اور موجودہ فلم سٹار سنی لیون نے ایک نئی ورک آؤٹ ویڈیو ڈی وی ڈی ریلیز کی ہے۔ جس میں سنی لیون ایسی ورزشیں کرتی دیکھی جا سکتیں ہیں جن کے لیے عام طور پر جم کے آلات کی ضرورت نہیں ہوتی۔سنی لیون نے ڈی وی ڈی کی ریلیز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو کے پس منظر میں چلنے والا گاناآپ کو مزید محنت سے ورزش کرنے میں مدد دے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسڑی میں ہرتیک روشن اور پریانکا چوپڑابہترین جسامت کے حامل ہیں۔ سنی لیون نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ اپنے جسم کو پریانکا کے جسم کی طرح بنانا چاہتی ہیں۔sunny 3

خیال رہے کہ سنی لیون کو اپنے ماضی کی وجہ سے مسلسل تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ ابھی گزشتہ ماہ میں ایک سیاسی رہنما راکھی سوانت نے سنی لیون کی کنڈوم کے اشتہار میں موجودگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ غیر اخلاقی فعل ہے۔‘اس حوالے سے سنی لیون کا کہنا ہے ’میں جیسی ہوں ،اس پر خوش ہوں۔ جب لوگ آپ کے بارے میں نازیبا گفتگو کر کے آپ کو گرانا چاہیں تو آپ کو چاہیے کہ دوبارہ سنبھل کر اپنے چہرے پر مسکراہٹ کو برقرار رکھتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھیں۔‘

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *