ثانیہ کی اچھی کارکردگی پر فخر ہے: شعیب ملک

shoaibآل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا کی اچھی کارکردگی پر فخر کے ساتھ دباؤ بھی محسوس کرتا ہوں کہ اب کچھ کرکے دکھانا پڑے گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انھوں نے کہا کہ ہم دونوں میں فرق یہ ہے کہ میں ایک ٹیم کا رکن ہونے کے ناطے فتوحات میں ہر ممکن کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، اہلیہ کا کھیل انفرادی نوعیت کا ہے، انھوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا کا یو ایس اوپن ویمنز ڈبلزٹینس ٹائٹل پانا مثال کامیابی ہے جس پر بے حد خوش ہوں۔

شعیب ملک نے کہا کہ احمد شہزاد کی شادی میں تمام کرکٹرز شریک ہوں گے، اوپنر زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے جا رہے ہیں، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *