سپر لیگ پاکستان میں ہوتی تو بہترتھا:شاہدآفریدی

shahid afridiقومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات بہتر ہورہے ہیں سپر لیگ پاکستان میں ہوتی تو بہت بہتر ہوتا۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بہت زبردست کرکٹ ہوئی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے بہت اچھا کمبی نیشن بنے گاجب کہ پاکستان سپر لیگ منعقد کرنے کا سارا کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات دن بدن بہتر ہورہے ہیں، باہر کے لڑکوں کو اچھی آفرز ہوئی تو وہ ضرور کھیلنے آئیں گے جب کہ سونے پر سہا گا والی بات ہوتی اگر سپر لیگ پاکستان میں ہوتی تاہم بورڈ کی جانب سے ایسے فیصلے ہونے چاہییں جس سے آنے والے کرکٹرز کو فائدہ ہو۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں بھارت کا ساتھ دیا اور وہاں کے عوام بھی دونوں ممالک کو کرکٹ کھیلتا دیکھنا چاہتے ہے لیکن اصل مسئلہ وہاں کی حکومت کا ہے۔ انہوں نے احمد شہزاد کو شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ خوش رہے اور جیون ساتھی کے ساتھ پیار ومحبت سے زندگی گزارے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *