جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 6 دہشت گرد ہلاک

GoodFon.ru

جنوبی وزیرستان کے علاقے شرقی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے شرقی میں ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے نے ایک مکان اور گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

ڈرون حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے جب کہ جاسوس طیارے نے حملے کے بعد علاقے میں نچلی پروازیں بھی کیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *