بلیک بیری بیچنے کا فیصلہ ترک

BlackBerryسمارٹ فون بنانے والی کمپنی بلیک بیری نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کے سب سے زیادہ حصص رکھنے والے کو کمپنی بیچنے کا ارادہ ترک کردیا گیا ہے۔
فیئر فیکس فنانشل ہولڈنگ کا کہنا ہے کہ بلیک بیری کی جانب سے اس اعلان کے بعد کمپنی کے حصص سولہ فیصد گر گئے۔

بلیک بیری کے مطابق وہ نئی فنانسنگ کے ذریعے ایک بلین ڈالر حاصل کرے گی۔

بلیک بیری نے اعلان کیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو تھورنسٹن ہینز اور سابق شیبیس کے چیف ایگزیکٹو جان چین قائم مقام چیف ایگزیکٹو ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بلیک بیری نے اصولی طور پر فیئر فیکس کی سرکردگی میں قائم ایک کنسورشیم کی جانب سے خریدنے جانے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

فیئر فیکس فنانشل نے بلیک بیری کو 4.7 ارب ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی تھی جسے کمپنی نے اصولی طور پر منظور کیا تھا۔

بلیک بیری نے ایک بیان میں کہا کہ فیئر فیکس نے، جو اس کے حصص کا دس فیصد حصہ رکھتی ہے، نو ڈالر فی حصہ ان حصص کو خریدنے کی پیشکش کی تھی۔

بلیک بیری کا کہنا تھا جب تک فیئر فیکس سے مذاکرات جاری ہیں تب تک دوسرے آپشنز پر غور جاری رہے گا۔

بلیک بیری نے کہا تھا کہ خسارے کو کم کرنے کے لیے پینتالیس سو ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔

کینیڈا میں قائم بلیک بیری کا کہنا تھا کہ اسے ایک ارب ڈالر تک کے نقصانات کی توقع ہے جس کی وجہ اس کے موبائل فونوں کی بری کارکردگی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *