چند منٹ کے سین کے لیے اربوں کی گاڑیاں تباہ

jamesجب بات ہو گاڑیوں کی تو فلم سیریز جیمز بونڈ میں دکھائی جانے والی گاڑیاں تو ہر ایک کا دل جیت لیتی ہیں مگر کیا آپ محض فلم بندی کے لیے 24 ملین برطانوی پونڈز (3 ارب 80 کروڑ 25 لاکھ روپے) جلا کر راکھ کرسکتے ہیں؟کم از کم جیمز بونڈ کی نئی زیرتکمیل فلم میں تو کچھ ایسا ہی ہونے والا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جیمز بونڈ کی نئی فلم دی اسپیکٹر میں ہدایتکار نے فلم کے تقاضے پورے کرنے کے لیے 2 کروڑ 40 لاکھ (24 ملین) پونڈز کی گاڑیاں تباہ کر دیں۔یہ اب تک کی سب سے مہنگی جیمز بونڈ فلم ثابت ہونے والی ہے جس میں خصوصی طور پر تیار کردہ مہنگی ترین آسٹن مارٹین ڈی بی 10 اسپورٹس گاڑیوں کو گاڑیوں کے تعاقب کے ایک سین کے لیے تباہ کیا گیا۔ان کی ایک گاڑی کو خریدنا ہی دنیا بھر کے اربوں افراد کے بس کی بات نہیں مگر ڈائریکٹر نے روم کی گلیوں میں ولن کی جیگوار کے تعاقب کے دوران 7 گاڑیوں کو سچ مچ تباہ کروا دیا۔یہ زبردست سین ویٹیکین کی گلیوں میں دریائے ٹیبر کے کنارے پر فلمایا گیا اور اگر ذرا سی بھی غلطی ہوتی تو اس شہر میں بھی تباہی مچ سکتی تھی۔اسی منظر کے دوران جیمز بونڈ کو ایک جہاز کو ولن پکڑنے کے لیے آگ کا گولہ بناتے ہوئے بھی دکھایا گیا اور ہیرو کا بال تک بیکا نہیں ہوا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *