یورپی یونین نے پاکستان کو اپنی مارکیٹوں میں ڈیوٹی فری رسائی دے دی

27 Euملکوں پر مشتمل یورپی یونین نے پاکستان ٹیکسٹائل سیکٹر کو جی ایس پی پلس کادرجہ دیتے ہوئے پاکستانی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی دے دی ہے۔ اس کا اطلاق یکم جنوری 2014 سے ہوگا۔ یورپی پارلیمنٹ نے اکثریتی ووٹ کے ذریعہ پاکستان کو یہ سہولت دینے کی منظوری دی۔ پاکستان کی برآمدات میں اس فیصلے کے باعث بڑا اضافہ ہوگا۔ جی ایس پی پلس سہولت کے ذریعہ پاکستان کی 3500 مصنوعات کو یورپی یونین کے رکن 27 ممالک کی مارکیٹوں میں بغیر ڈیوٹی رسائی ملے گی۔ فی الوقت پاکستانی سامان پر 11 فیصد ڈیوٹی ہے جو یکم جنوری 2014 سے ختم ہوجائے گی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سہولت کے ذریعہ پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔ یورپی یونین نے یہ سہولت ٹیکسٹائل سیکٹربشمول لینن سیکٹر کو دی ہے۔ 13 ٹیکسٹائل پروڈکٹ کا پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات 231 ملین ڈالرز کا حصہ ہے۔ دریں اثناء سابق وزیراعظم کے سابق مشیر ٹیکسٹائل مرزا اختیار بیگ نے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے یورپی پارلیمنٹیرین کی حمایت اس مقصد کیلئے پاکستان کو حاصل ہوسکی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *