دوسرا ٹی 20: پاکستان کی زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

pak teamدوسرے ٹی20انٹرنیشنل میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، 2 میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹی20میں پاکستان نے زمبابوے کو 13رنز سے شکست دی تھی۔ ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے دو تبدیلیاں کی ہیں، مختار احمد کی جگہ محمد حفیظ جبکہ وہاب ریاض کی جگہ محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔زمبابوے نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ کپتان شاہدآفریدی کاکہا ہے کہ وکٹ سلو ہے، امید ہے بیٹسمین160 سے170 رنز تک اسکور کریں گے۔ آج کے میچ میں زمبابوے کی ٹیم سیریز برابرکرنے کی کوشش کرے گی، جبکہ پاکستان ٹیم یہ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیمیں اب تک ٹی 20کرکٹ میں 8مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں اور تمام میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے، زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی کامیابی کی منتظر ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *