جنرل راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع میں دلچسپی نہیں رکھتے:ذرائع

Raheelاخباری ذرائع کے مطابق پاکستان حکومت نے واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ فوج کے سربراہ کی مدت بڑھا کر تین سال کی بجائے چار سال کرنے کے لئے تیار ہے۔ تاہم ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حکومت کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ اس تبدیلی کا اطلاق موجودہ آرمی چیف کی بجائے آئندہ آرمی چیف پر کیا جائے۔
دوسری طرف باوثوق ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ جنرل راحیل شریف نے حکومت کو بتا دیا ہے کہ وہ مدت ملازمت میں توسیع میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ واضح رہے کہ موجودہ آرمی چیف راحیل شریف نے ملک کو درپیش کچھ نہایت بنیادی مسائل پر موثر کارروائی کی ہے جس کی وجہ سے ان کی عوامی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستانی فوج کے دو سابق سربراہوں یعنی جنرل پرویز مشرف اور جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کو سیاسی تجزیہ کار مناسب لفظوں میں یاد نہیں کرتے چنانچہ عام تاثر یہی ہے کہ موجودہ آرمی چیف اپنی مدت ملازمت میں توسیع لے کر اس ناخوشگوار روایت کا حصہ بننے سے گریز کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *