’ فیس بک پر چارج نہیں لگ سکتا‘

Facebook-Privacyفیس بک نے پرائیویسی سیٹنگ کے حوالے سے گردش کرنے والے پیغامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیوٹ پروفائل سیٹنگ کے لیے رقم لینے سے مریخ پر زندگی کے آثار ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ فیس بک پر پرائویسی سیٹنگ کے حوالے سے افواہیں ایک بار پھر تیزی سے گردش کر رہی ہیں اور ان پیغامات کو ہزاروں صارفین نے شیئر کیا ہے۔ ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ فیس بک اب پرائیویسی سیٹنگ کے لیے 5.99 پاؤنڈز کی رقم لے گی۔

تاہم فیس بک ان افواہوں کو رد کیا ہے۔ ایک پرمزاح پوسٹ میں فیس بک نے کہا: ’اگرچہ مریخ پر پانی ہو سکتا ہے، تاہم انٹرنیٹ پر آپ جو کچھ پڑھتے ہیں سب پر یقین نہ کریں۔ فیس بک مفت ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ اور لیگل نوٹس کو کاپی اور پیسٹ کرنے کے حوالے سے پیغامات جعلی ہیں۔‘ گذشتہ کئی سالوں سے دو پیغامات عام طور پر گردش کر رہے ہیں لیکن چند دنوں میں ان پیغامات کے شیئر کرنے میں تیزی آئی ہے اور ہزاروں صارفین نے ان پیغامات کو شیئر کیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *