انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

rupeeانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ اگلے مہینے کی اکتیس تاریخ تک بڑھا دی گئی ہے۔اس بات کا اعلان وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کی شام اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہاکہ تاجروں کے مطالبے پرگوشوارے نہ جمع کرانے والوں کیلئے بنکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کا رعایتی نرخ مزید ایک مہینے کیلئے نافذا لعمل رہے گا گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح اعشاریہ چھ فیصد تھی جسے آج تک کیلئے کم کرکے اعشاریہ تین فیصد کردیاگیا ہے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کو اس کی تاریخ میں توسیع کا اختیار دیاگیا اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد میں اپنے اجلاس میں اس کی تاریخ میں اگلے مہینے کی اکتیس تاریخ تک توسیع کا فیصلہ کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *