این جی اوز حکومتی اجازت کے بغیر فنڈز جمع نہیں کرسکیں گی:چوہدری نثار

Nisar وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق حکومتی پالیسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی این جی اوز حکومتی اجازت کے بغیر فنڈز جمع نہیں کرسکیں گی جبکہ ان کی آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ کسی کوبھی ملکی مفاد کے خلاف مخصوص ایجنڈے پر کام کی اجازت نہیں دیں گے، ماضی میں پاکستان کے شناختی کارڈز غیر ملکیوں کو دیے گئے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں کام کرنیوالی بڑی بڑی این جی اوزکی رجسٹریشن نہیں ہے جبکہ یہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر ملک میں کام کررہی ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ماضی میں سلامتی کی گھمبیر صورتحال کے باوجود این جی اوز کو کھلی چھٹی دیدی گئی۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر چند بڑی این جی اوز کے دفاتر بند کیے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ نئی رجسٹریشن پالیسی تین حصوں پر مشتمل ہوگی، بین الاقوامی این جی اوز حکومتی اجازت کے بغیرفنڈز جمع نہیں کرسکیں گی جبکہ ان کی آن لائن رجسٹریشن ہوگی۔چوہدری نثار نے کہا کہ بین الاقوامی این جی اوز کو وزارت داخلہ کیساتھ ایم او یو پر دستخط کرنا ہوں گے جبکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ نئی رجسٹریشن پالیسی کا مقصد فلاحی سرگرمیوں کا فروغ ہے جبکہ کوئی بھی ملک اپنے وسیع ترمفادات کے خلاف کام کی اجازت نہیں دے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *